Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکندریہ میں ہند پر تصویری نمائش

اسکندریہ۔۔۔۔۔20عرب فوٹو گرافروں نے 12دن تک ہندوستان کو دریافت کرنے کیلئے 12روزہ فوٹو گرافی کی مہم چلائی۔عرب فوٹو گرافروں میں کثیر نسلی ، کثیر ثقافتی ، کثیر لسانی معاشرے کی یومیہ زندگی کو مختلف شکل و صورت میں عرب دنیا کے سامنے لانے کا اہتمام کیا۔ الحیات کے مطابق عرب فوٹو گرافروں نے اسکندریہ میں نمائش کا اہتمام کیا جسے ’’ہندوستان ایک ملک ہے اور اس کے چہرے ہزار ہیں‘‘کا عنوان دیا۔ نمائش کی میزبانی اسکندریہ کا مرکز آزادی برائے تخلیقات کررہا ہے۔ ا س میں مصر سمیت دیگر عرب ممالک کے فوٹو گرافروں نے ہندوستان کی 30منتخب تصاویر نمائش میں رکھیں۔

شیئر: