Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی آسٹریلیا میں 12سال بعد کامیابی

میلبورن ... پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔یہ پاکستان کی 12 سال بعد آسٹریلیا میں ایک روزہ میچ میں فتح ہے۔ پاکستان نے 221 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا توپہلے اوور میں سلپ میں اسٹیون اسمتھ نے محمد حفیظ کا کیچ چھوڑ دیا۔حفیظ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ شرجیل کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 68 رنز جوڑ کر ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم کی۔ شرجیل 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔حفیظ اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کیلئے 72 رنز بنائے۔ بابر اعظم غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے تھرڈ مین پر 34 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 72 رنز بنائے۔ بعد ازاں شعیب اور اور اسد شفیق نے اسکور کو 195 تک پہنچا دیا۔ اسی اسکور پر اسد شفیق مچل اسٹارک کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ عمر اکمل اور شعیب ملک نے مزید کسی نقصان کے بغیر پاکستان کو6 وکٹ سے کامیابی دلادی۔شعیب ملک 42 اور عمر اکمل 18 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

شیئر: