Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد... پاکستان میں پٹرول مہنگا ہو گیا۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا ۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمت 68 روپے 4 پیسے ہو گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمت 77 روپے 22 پیسے فی لٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔اوگر نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 77 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ اوگرا کی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

 

شیئر: