Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے موثر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی تجویز پیش کی۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے خطے میں امن دشمن عناصر کو فائدہ پہنچتا ہے۔پاکستان سے دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کردیا گیا۔انہوں نے افغانستان میں حالیہ دنوں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ جنرل باجوہ نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی سرحد پر نقل و حرکت کو روکنے میں تعاون کرے۔ افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور خطے کے امن و استحکام کو بہتر بنانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر: