Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ ہند کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

سڈنی... آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ ہند کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلا ن کرتے ہوئے اسکواڈ میں 4 اسپنرز کو شامل کرلیا۔ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنر ناتھن لیون ڈراپ کردیئے گئے۔ آسٹریلوی ٹیم 2004 ءکے بعد سے ہند میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ عالمی نمبر ون ٹیم کیخلاف کامیابی کیلئے سلیکٹرز نے حیران کن طور پر 4 اسپنرز کو شامل کرکے ہند کی وکٹوں سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ 4 میچوں کی یہ سیریز آسٹریلوی ٹیم کیلئے یقینی طور پر بڑا امتحان ہوگی۔ ہند کی وکٹیں ہمیشہ سفید فام ٹیموں کیلئے مسئلہ بنتی رہی ہیں۔ اسپنرز کے طور پر مچل سویپسن، ایسٹن اگر ، اسٹیو اوکیف اور آل راونڈر گلین میکسویل اسکواڈ کا حصہ ہونگے تاہم ٹیم کے مستقل آف اسپنر ناتھن لیون کو اس مرتبہ اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی۔ انجری سے صحتیابی کے بعد مچل مارش اور شان مارش واپس آگئے۔ سلیکٹرز کے مطابق ٹیم کے کچھ کھلاڑی 29 جنوری کو دبئی روانہ ہونگے جہاں وہ سیریز کیلئے تیاری کریں گےد یگر کھلاڑی چیپل ہیڈلی ٹرافی کے بعد پہنچیں گے۔ 4 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 فروری سے پونے میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ اسٹیون اسمتھ (کپتان) ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میٹ رینشا ، پیٹر ہینڈزکومپ، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، ایسٹن اگر، جیکسن برڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، شان مارش، اسٹیو اوکیف اور مچل سویپسن۔

شیئر: