Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے پہلا ون ڈے 3 وکٹوں سے جیت لیا

پونے... انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ہند نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 351 رنز کا ہدف حاصل کرکے میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے تھے۔ جیسن روئے، کپتان جوائے روٹ اور بین ا سٹوکس کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو بڑا ہدف بنانے میں مدد فراہم کی۔ ہردھک پانڈیا اور جستپریت بمبرا نے2,2 وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ میں ایک مرحلے پر ہندوستانی ٹیم 63 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی تاہم نئے کپتان ویراٹ کوہلی اور کیدار جادھو کے درمیان 200 رنز کی شراکت نے ٹیم کیلئے ہدف تک رسائی آسان بنا دی۔ کوہلی 122 اور جادھو 120 رنز بناکر لوٹے۔ ہردھک پانڈیا نے چھکے لاکر میچ برابر کیا جبکہ ایشون نے چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کیدار جادھو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ اس فتح سے ہند نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

شیئر: