Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فو جی عدالتوں میں تو سیع کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

اسلام آباد... جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ فو جی عدالتوں کی مدت میں تو سیع کے حق میں نہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔ملک سے لاپتہ ہونے والے افراد کا معاملہ سنگین ہے اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ امریکہ کی پالیسیاں مسلم ممالک کےلئے متعصبانہ ہیں ۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات میں امام حرم کعبہ سمیت بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں جے یو آئی کی مجلس شوری اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یوآئی فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع کے حق میں نہیں پہلے اسے وقتی ضرورت سمجھا گیا تھا۔اس وقت سب نے بادل ناخواستہ حمایت کی تھی مگروہ وقت مکمل ہوگیا۔ فوجی عدالتوں کے قیام میں مزید توسیع کی گئی تو یہ سول عدالتوں پر عدم اعتماد ہوگا۔ انہوںنے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی علامت ہے۔یہ منصوبہ دوستی میں بڑی پیش رفت ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ مغرب کے نظام کے مقابلے میں نیا مالیاتی نظام ہے جو مغربی مالیاتی نظام سے چھٹکارے کی علامت ہے اور یہی غریب انسانیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منانے کا اعلان کیا۔

شیئر: