Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنڈکس کی بھی افادیت ہے

  ایریزونا.... ایریزونا کی مڈویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد اپنڈکس کے مقصد اور اسکی افادیت کا سراغ لگالیا ہے۔ اپنڈکس اس پتلی اور باریک نلی کو کہتے ہیں جو بڑی آنت یا لبلبے سے منسلک رہتی ہے مگر قدرت نے اسے پیٹ کے اندر آنتوں کے ساتھ لگا کر کس لئے رکھا ہے اس پر اب تک پردہ ہی پڑا ہوا ہے۔ اپنڈکس کو آنتوں کے تکلیف دہ ورم سے مربوط کرکے دیکھا اور سمجھا جاتا ہے اور تکلیف بڑھ جانے پر اسے آپریشن کے ذریعے نکال دیا جاتا ہے۔ بالعموم یہ نوکیلا نہیں ہوتا مگر سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد یہ پتہ چلالیا ہے کہ یہ نلی پیٹ میں موجود مفید او رکارآمد قسم کے جراثیم کاخزانہ ہوتا ہے جہاں یہ اچھے کہے جانے والے جراثیم جمع ہوتے ہیں۔ ایریزونا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیتھر اسمتھ نے 533ایسے ممالیہ یا دودھ پینے والے جانوروں کی آنتوں کا تجربہ کرکے اسکی نئی افادیت کا سراغ لگایا ہے۔ تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ خرگوشوں میں اپنڈکس ہوتا ہے مگر کتوں اور بلیوں میں یہ نلی نہیں ہوتی۔ جو لوگ کسی نہ کسی وجہ سے اپنڈکس آپریشن کے ذریعے نکلوا دیتے ہیں آپریشن کے بعد انکی صحت بالعموم اچھی نہیں رہ سکتی۔ بالعموم یہ اپنڈکس 5سے 10سینٹی میٹر لمبا اور 8ملی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں ہر سال تقریباً40ہزار افراد اپنڈکس کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں۔
 

شیئر: