Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گوے۔ ورلڈاکنامک فورم 18سے 20جنوری تک جاری رہیگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسر کلاز نے وزیراعظم کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم اس موقع پرسائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم میں 3ہزارسے زائدحکومتی عہدیدار،سول سوسائٹی،بزنس لیڈرزشرکت کرینگے۔ وزیراعظم اور سوئٹزرلینڈ کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے۔وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پرگول میزکانفرنس ہوگی۔

 

شیئر: