Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے بڑھتے تن و توش پر نظر رکھیں

لیور پول .... مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بچوں میں بڑھتے ہوئے مٹاپے کے لئے بچوں کے ساتھ انکے والدین اور سرپرستوں کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا کہ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ والدین اپنے بچوں کے بڑھتے ہوئے وزن اور تن توش و مٹاپے پر کبھی ناقدانہ نظر نہیں ڈالتے بلکہ انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں جس سے انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پھر یہ بچے اور بھی لاپروا ہوکر اپنا مٹاپا بڑھانے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ لیور پول یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر اور ممتاز محقق ایرک روبن سن کا کہناہے کہ نام نہاد محبت حقیقی معنوں میں بچوں کے ساتھ دشمنی ہے جو بڑے سکون اور مسرت کے ساتھ والدین غیر ارادی طور پر انجام دیتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق والدین کی یہ بیجا شفقت اور لاپروائی زیادہ سے زیادہ 10سال میں منفی اثرات مرتب کرنا شروع کردیتی ہے مگر اس وقت تک بیماری کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
 

شیئر: