Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی تناو بھی مٹاپے اور کولیسٹرول جتناخطرناک

  لندن ..... اعصابی تناو کے حوالے سے جاری تحقیقی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور دنیا بھر میں تقریباً35کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین امراض قلب نے اس حوالے سے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ اعصابی تناو بھی مٹاپا اور کولیسٹرول جتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جرمنی کی میونخ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اعصابی تناو کو صحیح معنوں میں مٹاپے او رہائی کولیسٹرول سے زیادہ خطرناک سمجھنا چاہئے۔ امراض قلب سے ہونے والی کم از کم 15فیصد ہلاکتیں اعصابی تناو کا بالواسطہ یا بلاواسطہ نتیجہ ہوتی ہیں۔ رپورٹ کی تیاری میں 45سے 74سال کے 3428 مرد افراد کا 10سال جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران انکی صحت اور بیماری کے تناسب پر غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ پریشر بہرحال اعصابی تناو سے بھی زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہے۔
 

شیئر: