Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنیر سے تیار کردہ ”میڈواچ“تیار

  زیورچ .... سوئٹزرلینڈ کی ایک گھڑی ساز کمپنی نے پنیر سے کلائی پر باندھنے والی گھڑی تیار کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ سب سے دلچسپ و حیرت انگیز بات اسکی قیمت بہت زیادہ یعنی 10لاکھ یورو ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں تیار کردہ اس گھڑی پر ”سوئس میڈ“ (پاگل سوئس) کندہ ہے کہ گھڑی کا کیس مکمل طور پر مقامی چیز سے بنایا گیا ہے جبکہ اسکے ڈائل پر ملک کا سرخ اور سفید رنگ کندہ ہے اسکی ڈیزائننگ ملک کی ممتاز گھڑی ساز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اور سینیئر ڈیزائنر ایچ موزرنے کی ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ دنیا کی بیشتر حسین اور مہنگی گھڑیاں سوئٹزرلینڈ میں تیار ہوتی ہیں مگر یہ گھڑی سب سے عجیب و غریب اور مختلف ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی پنیر بھی موزر کے آبائی قصبے سے تعلق رکھتی ہے۔
 

شیئر: