Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلنگٹن ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

ویلنگٹن ...نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں7 و کٹوں سے ہرا کر کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پہلی اننگز میں 595 رنز بنانے والی ٹیم میچ شکست سے دوچار ہوئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جو 586 رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے 595 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 539 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے 56 رنز کی برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے شکیب الحسن دوسری اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے۔ صابر رحمان 50، امرالقیس 36، تمیم اقبال 25 اور مومن الحق 23 رنز بنا سکے۔ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو میچ میں فتح کیلئے 217 رنز کا ہدف دیا ۔ کیوی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 39 رنز پر کیوی اوپنر مہدی حسن میراز کا شکار بن چکے تھے۔ بعد ازاں ولیمسن نے جاحانہ حکمت عملی اختیار کی ۔ روس ٹیلر کے ساتھ 163 رنز کی شراکت قائم کی۔ روس ٹیلر 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے محض 15 رنز درکار تھے ۔کین ولیمسن نے 90 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا کر ٹیم کو ڈرامائی کامیابی دلا دی۔نیوزی لینڈ نے 5.47 کے ریٹ سے 39.4 اوورز میں 217 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

شیئر: