نئی دہلی ...بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ قابل کی کہانی کافی متاثر کن ہے۔ فلم میں نابینا لوگوں سے ہمدردی نہیں دکھائی گئی بلکہ انہیں برابری کا احساس کرایا گیا ہے۔ یامی ان دنوں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ راکیش روشن اور سنجے گپتا ہدایت میں بنی فلم والی فلم قابل میںیامی کے ساتھ ر تک روشن ہیں۔فلم میںیامی اور رتک نے نابینا کا کرداراداکیاہے۔یامی نے بتایااگرچہ میرا کردا نابینالڑکی کا ہے، لیکن وہ آزاد ہے، اکیلے سفر کرتی ہے، کام پر جاتی ہے اور دوسروں کی طرح عام زندگی جیتی ہے۔ اس سے یہ خیال آتا ہے کہ ہمدرد انہ رویہ اپنانے کے بجائے ان ساتھ یکساں برتاو کرنا چاہئے۔