Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ہزار ریال سے زائد زیورات کی خریداری ، منی لانڈرنگ

جدہ۔۔۔۔باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جو شخص 5ہزار ریال سے زیادہ کے زیورات یا سونا خریدے گا وہ منی لانڈرنگ کے شبہ کے دائرے میں آجائے گا۔ دکاندار کو حق ہوگا کہ وہ انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے سے رابطہ کرکے اطلاع دیدے۔ اسی طرح کوئی شخص کسی خارجی بینک گارنٹی کی بنیاد پر پلاٹ یا عمارت خریدے گا تو اس پر بھی یہی شک کیا جائے گا۔ لہذا اس سودے میں شریک تمام فریق اس کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دینے کے پابند ہونگے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے غیر منقولہ جائدادوں اور قیمتی پتھروں کا کاروبار کرنیوالی دکانوں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارنے کا جامع منصوبہ تیار کرلیا۔ جدہ ایوان صنعت و تجارت میں قیمتی پتھروں کی نگراں کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمد عزوز نے عکاظ کو بتایا کہ اگر کوئی شخص 5ہزار ریال تک زیورات یا سونا خریدے گا تو کوئی مسئلہ نہیں اگر اس سے زیادہ مالیت کا سونا یا زیور خریدے گا تو دکاندار کو اس کی اطلاع انسداد منی لانڈرنگ ادارے کو دینا ہوگی۔

شیئر: