Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ نے اعتدال ایوارڈ جاری کردیا

جدہ۔۔۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے اعتدال ایوارڈ جاری کردیا۔اس کیلئے 10لاکھ ریال بطور انعام مختصر کردیئے ۔ گورنر مکہ مکرمہ نے امیر خالد الفیصل سینٹر برائے اعتدال ویب سائٹ کا بھی افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے ذریعے مسلح ہونگے۔اسلامی منہاج اپنائیں گے، سعودی عوام کو اسلامی ثقافت، اقدار،اخلاق و روایات سے آراستہ کرینگے۔ اعتدال ہی دین اسلام کا اصل منہاج ہے۔ تمام لوگ اس پر چلیں گے تو خیر سے رہیں گے۔جو شخص اسلام کے خلاف بدزبانی کرتا ہے وہ یا تو اسلام سے ناآشنا ہوتا ہے یا دشمن ہوتاہے۔ پکا مسلمان اسلام کے صحیح تصور پر عمل کرتا ہے اور اعتدال سے مختلف رویہ نہیں اپناتا۔

شیئر: