Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصرمیں کوئی سعودی مریض زیر حراست نہیں

ریاض۔۔۔۔۔قاہرہ میں سعودی سفارتخانہ نے انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کے الزام میں مصر میں زیر حراست سعودی مریضوں کی موجودگی کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں گردش کرنیوالی رپورٹوں پر حقیقت نامہ جاری کردیا۔ قاہرہ میں سعودی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مصر میں کوئی بھی سعودی مریض زیر حراست نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ مصر میں صرف 2سعودی مریض سے ان میں سے ایک پیوندکاری کے لئے مطلوب اقدامات نہ کئے جانے پر وفات پاگیا اور دوسرا ابھی تک مصر میں موجود ہے۔ سفارتخانہ نے اعضا کی پیوند کاری کے حوالے سے سعودی ڈاکٹروں پر لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت قراردیا۔دعویٰ کیا گیا تھا کہ 40سے زیادہ مصری اور غیر ملکی طبیبوں میں سعودی طبیب شامل ہے۔

شیئر: