Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2ہزار دہشتگردسرگرم ہیں الترکی

ریاض۔۔۔۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے واضح کیا ہے کہ اسلام اور مساجد پر دہشتگردی کا الزام چسپاں کرنا حقیقت سے عاری ہے۔ سعودی عرب میں 90ہزار مساجد ہیں۔ہرمسجد سے ایک دہشتگرد تیار ہوا ہوتا تو ہمارے یہاںبڑی تعداد میں دہشتگردتیار ہوچکے ہوتے۔ المجد چینل پر ’’ایک گھنٹے کا مکالمہ‘‘پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے الترکی نے کہا کہ سعودی عرب میں 20ملین سعودی اور 10ملین غیر ملکی ہیں۔دہشگرد تنظیم صرف 3500سعودیوں کو اپنا رکن بنانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ان میں سے کئی قتل کئے جاچکے ، متعدد شورش زدہ مقامات پر زیر حراست ہیں۔ فی الوقت2ہزار سے زیادہ دہشتگرد سرگرم نہیں۔ الترکی نے واضح کیا کہ دہشتگردتنظیمیں ان دنوں سعودی عرب میں غیر ملکیوں سے کام لینے لگی ہے۔ یہ ان کے دیوالیہ ہونے کی علامت ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں سعودیوں کو اپنا رکن بنانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

شیئر: