Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی میں کفایت شعاری کی مہم

ریاض۔۔۔۔۔توانائی ،کفایت شعاری سے خرچ کرنے پر آمادہ کرنے والے سعودی مرکز ’’کفاء ‘‘نے سرکاری و نجی اداروںکے ملازمین سے کہا کہ وہ دفتر سے نکلتے وقت بلب اور ایئرکنڈیشنڈ بند کرکے دفتر سے باہر آئیں۔مملکت میں 9فیصد خرچ بجلی پر ہورہا ہے۔ یہاں 5ارب ریال سے زیادہ لائٹنگ پر خرچ ہورہے ہیں۔ کفاء نے انتباہ دیا کہ ایسے ایئر کنڈیشنڈ جن پر ہمارا کارڈ چسپاں ہوتا ہے وہ 7اسٹارکے ہوتے ہیں جو اسپلٹ ہیں، دوسرے ایئر کنڈیشنڈ 4اسٹار کے ہوتے ہیں ۔ کفاء کارڈ جتنے اسٹار والا ہوگا اتنا ہی بجلی کے کم خرچ کی علامت ہوگا۔

شیئر: