Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش یادو کو سائیکل کا نشان الاٹ

نئی دہلی... الیکشن کمیشن نے پیر کو اکھلیشن یادو کو سائیکل کا نشان الاٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں اکھلیش کے گروپ کو سائیکل کے نشان کا حقدار قرار دیا ۔اس فیصلے سے ملائم سانگھ یادو کو سخت دھچکا لگا ہے۔ ا کھیش اور ملائم سنگھ دونوں نے انتخابی نشان سائیکل کے لئے دعوی دائر کر رکھا تھا ۔۔ قبل ازیں ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے وزیراعلیٰ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر اس نے میری بات نہیں مانی تو پھر الیکشن میں اس کا مقابلہ کریں گے۔ ملائم سنگھ یادو نے واضح طور سے کہا کہ وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور جھگڑے کو ختم کرنے کی متعدد بار کوشش کرچکے ہیں یہاں تک کہ اکھلیش یادو کو ہی آئندہ وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد بھی کیا مگر وہ دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے۔ ملائم سنگھ نے میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ہی بیٹا میرا سب سے بڑا مخالف بن چکا ہے۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے بارے میں ا کھلیش یادو منفی سوچ رکھتا ہے اور ان کے مفادات پر کبھی توجہ نہیں دی۔ جب میں نے ایک مسلمان کو یوپی پولیس کا ڈائریکٹر جنرل کو یقینی بنایا تو اکھلیش یادو نے 15 دن تک بات نہیں کی کیونکہ وہ پولیس کے اس اہم عہدے پر کسی بھی مسلمان کے تقرر کے سخت مخالف تھا۔ جس سے مسلم مخالف ہونے کا پیغام بھی ملتا ہے۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ اکھلیش یادو جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے سماج وادی پارٹی کے تباہ ہونے کے سامان پیدا ہورہے ہیں ۔ 
 
 

شیئر: