Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدائشی کا نگریسی ہوں،نوجوت سدھو

نئی دہلی.. کرکٹ کے میدان سے سیاست کی دنیا میں آنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے کے بعد پیر کو پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی کانگریسی ہوں اور پارٹی میں آنا گھر واپسی ہے۔ سدھو نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اب اس پارٹی کی خدمت کرنا اہم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں اکالی دل کی بادل حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ان کا ہدف ہے ۔سدھو نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں بہت برے حالات ہیں۔ پرکاش سنگھ بادل نیز ان کے بیٹے سکھ ویر سنگھ نے ریاست کے عوام کو بے حال کررکھا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر کیپٹن امریندر سنگھ کیخلاف پارٹی میں آنے سے قبل جو کچھ کہا وہ جمہوریت کا ایک حصہ ہے چونکہ جمہوریت میں اختلافات تو عام بات ہیں۔ بہار میں لالو پرساد اور نتیش کمار ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں تو پھر پنجاب میں میں اور امریندر اگر ایسا کرتے ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ امریندر کی طرح میں بھی پنجاب کے مفادات کیلئے لڑ رہا ہوں۔ 
 

شیئر: