ویلنگٹن ... بنگلہ دیش او رنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ کھلاڑیوں کی باونسر ز کا نشانہ بننے کے حوالے سے بھی یادگار رہے گا۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کے علاوہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کو باونسرز کا نہ صرف سامنا کرنا پڑا بلکہ مشفق رحیم تو اسپتال بھی پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے متبادل وکٹ کیپر اور اوپر امراءالقیس بھی پہلی اننگز کے دوران ڈائیو لگانے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں بھی اسٹریچر پر گراونڈ سے باہر منتقل کیا گیا تھا تاہم مشفق الرحیم کی صورتحال نسبتاً خطرناک نظر آرہی تھی ۔ دوسری اننگز میں وہ ٹم ساوتھی کی تیز گیند کو نہیں سمجھ پائے اور بچنے کی کوشش میں یہ گیند ان کے ہیلمٹ پر جالگی ۔ کان کے نیچے ٹکرانے والی گیند نے مشفق کو پچ پر گرا گیا جس سے بولرز سمیت تمام کھلاڑی پریشانی کا شکار ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کے ٹیسٹ وغیرہ لئے گئے۔ بنگلہ دیشی کپتان کی حالت بہتر ہے۔ مشفق نے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں پرسکون رہنے کا مشورہ دیا۔