Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلمٹ سے متعلق نیا قانون متعار ف

دبئی... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچوں کے دوران بیٹسمینوں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق نیا قانون متعارف کرا دیا جس کا نفاذ یکم فروری سے ہوگا۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بیٹسمین کو میچ کے دوران ہیلمٹ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اگر کوئی بلے باز ہیلمٹ استعمال کرتا ہے تو اسے نئے معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات پر پورا اترنے والا ہیلمٹ استعمال کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر کھلاڑی کو وارننگ دی جائے گی اور 3 خلاف ورزیوں کی صورت میں اسے معطل کردیا جائے گا۔ آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کے باونسر کا شکار ہونے کے بعد سے بیٹسمینوں کیلئے زیادہ محفوظ ہیلمٹس تیار کرنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے برٹش اسٹینڈرڈ پر پورا اترنے والا ہیلمٹ اس انداز میں بنایاگیا ہے کہ اس کی جالی اور دائیں بائیں موجود حصے اتنے مضبوط ہیں کہ باونسر لگنے سے گیند کھلاڑی کے سر یا چہرے تک نہیں پہنچ پاتی۔ پرانے ہیلمٹس میں جالی اور ہیلمٹ کے نچلے حصے میں اتنا فاصلہ ہوتا تھا کہ تیز رفتار گیند ہیلمٹ کے اندر داخل ہوجاتی تھی۔

شیئر: