Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے یو میہ رقم نکالنے کی حد میں اضافہ

نئی دہلی... نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریزرو بینک نے بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی جو حد مقرر کی تھی اس میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے۔ پیر کو ریزرو بینک نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی یومیہ حد ساڑھے چارہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی۔ عوام کی مشکلات اور دشواریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریزرو بینک نے یومیہ حد بڑھانے کا پہلے ہی عندیہ دیا تھا جس پر پیر سے باقاعدہ عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ یہ سہولت صر ف اے ٹی ایم تک محدود کی گئی ہے بینکوں سے ہر ہفتے 24 ہزار روپے نکالنے کی جو سہولت دی گئی ہے اس میں کسی بھی طرح کی ترمیم نہیں کی گئی۔ کھاتہ دار بینک سے چیک کے ذریعے اب بھی ہر ہفتہ 24 ہزار روپے ہی نکال سکیں گے لیکن وہ اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے یومیہ 10 ہزار روپے تک نکال سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ریزرو بینک نے کاروبار اور تجارت کو معمول پر لانے کیلئے ہر ہفتے ایک لاکھ روپے کرنٹ اکاونٹ سے نکالنے کی سہولت دے دی ہے۔ اب تک یہ سہولت 50 ہزا ر روپے ہفتہ مقرر تھی لیکن اب اس ہفتہ وار حد میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔

شیئر: