Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا مستقبل روشن ہے، بزم ریاض

 
تصدق حسین کے ظہرانے میں احباب بزم کی تقاریر اور عزائم کا اظہار
 
ریاض(ذکاء اللہ محسن) پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ تعلیمی میدان میں اہم پیشرفت جاری ہے جس کے دوررس نتائج جلد برآمد ہونگے۔ سی پیک کے منصوبے کی بدولت پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر بزمِ ریاض تصدق گیلانی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں کیا۔ حالیہ دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویٹ ہومز اور ا سکول فار اسٹریٹ چلڈرن جیسے فلاحی منصوبے بچوں کے تعلیمی، تربیتی اور اصلاحی ماحول کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ بزمِ ریاض اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ بزم کے مشیر اعلیٰ ریاض راٹھور نے کہا کہ تصدق گیلانی کا بزمِ ریاض کی جانب سے فلاحی اداروں کی سرگرمیوں میں کردار ادا کرنا ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور میں صدر بزمِ ریاض کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بزم کے منشور کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ معروف قلمکار وقار نسیم وامق نے اس موقع پر کہا کہ تصدق گیلانی نے پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس سے عوام ضرور مستفید ہونگے۔ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اس ضمن میں بزمِ ریاض اپنا ہرممکن کردار ادا کریگی۔
 

شیئر: