Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سلیم اللہ کے انتقال پر تعزیت

 
 ان کی علمی تصنیفی اور ملی خدمات کی فہرست بہت طویل ہے
 
ریاض(ذکاء اللہ محسن)جمعیت علمائے اسلام ریاض ریجن کی جانب سے معروف مذہبی شخصیت حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوے مولانا ہمایوں نے بتایا کہ مولانا سلیم اللہ خان اسلاف کی آخری نشانی اور ملک و ملت کا عظیم سرمایہ تھے۔انہوں نے نصف صدی تک ملک و قوم کے علاوہ دینی خدمات کےلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ وہ مولانا محمد حسین مدنی کے شاگرد اعلیٰ اور وفاق المدارس کے صدر تھے۔ ان کی علمی تصنیفی اور ملی خدمات کی فہرست بہت طویل ہے۔ وہ گزشتہ دنوں بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی وفات سے خلا پیدا ہوا ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔ افسوس کا اظہار کرنے والے دیگر افراد میں قاری عزیزالرحمان ہزاروی،مولانا اسداللہ، قاری گل نواب، قاری حبیب الرحمان اور بابر علی شامل تھے ۔ 

شیئر: