Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عشرت العباد نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں، نبیل گبول

کراچی ... سابق وفاقی وزیرسردارنبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ کا باب بند ہوچکا ۔مسلم لیگ (ن) پانا مہ کیس جیتے یا ہارے قبل ازوقت انتخابات کرائے گی۔ آصف زرداری اورعمران خان دونوں سے کہوں گا کہ دونوں پارٹیاں اسمبلیو ں سے استعفیٰ دیں اور الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے اقدامات کریں۔ اگلے ماہ سے لیاری سے انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرونگا۔ جلدپیپلزپارٹی یاتحریک انصاف میں شامل ہوجاﺅں گا۔ خصوصی انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مجھے پانامہ لیکس کی سمت نواز شریف کے حق میں بہتر نظرآرہی ہے۔پانامہ لیکس کا فیصلہ عوام کو کرنا چا ہیے۔ ایک سوال پر نبیل گبول نے کہاکہ مجھے اردو اسپیکنگ کا ووٹ بینک ٹوٹتا نظر آ رہا ہے۔ کراچی کی سیٹیں مختلف حصو ں میں تقسیم ہوں گی اگرچہ فاروق ستار کو کسی حد تک کامیابی نصیب ہوگی۔ مصطفی کمال کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا وہ ماموں بن گئے ۔ مصطفی کمال کو یہ کہہ کر لایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم دنیاسے کوچ کرنے والے ہیں تم آکر ایم کیو ایم کی باگ ڈور سنبھالو مگر ایسا نہیں ہوا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عشرت العباد نگراں وزیراعظم بن کر واپس آئیں گے۔ میرے پاس ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان اورپی ایس پی کے سربراہ کی ذمہ داری بھی سنبھال سکتے ہیں۔ بہرحال سابق گورنر کراچی کے سیاسی انتشار کو کنٹرول کرنے جلد وطن واپس آنے والے ہیں۔

شیئر: