Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا عبدالحفیظ مکی کا جنوبی افریقہ میں انتقال

 
متعدد کتابوں کے مصنف تھے،میت ارض مقدس لائی جائیگی
 
مکہ مکرمہ (نمائندہ اردونیوز) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ شیخ الحدیث پاکستانی نژاد سعودی شہری مولانا عبدالحفیظ مکی کا جنوبی افریقہ میں انتقال ہوگیا۔ درس کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ 25 روزہ تبلیغی دورے پر ہفتے کو وہاں پہنچے تھے۔ یہ بات انکے بیٹے ملک عبدالروف نے نمائندہ ا ردونیوز کو بتائی۔ میت مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مولانا مکی شیخ الحدیث مولانا ذکریا کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے وہ مکہ مکرمہ کے مشہور کتب خانے مکتب امدادیہ کے مالک تھے۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی عظیم خدمات انجام دیں۔ صحیح بخاری کی 25جلدوں پر مشتمل کتاب” الکنز المتوازی فی معادن الدراری و صحیح البخاری“ شائع کرائی ۔ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ روشنی میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے تھے۔ سلیم اختر ، محمد جمیل، انجینیئر عبدالمنان، انجم اقبال، برہان سیف الدین عثمانی ، حافظ عبدالرزاق واسو، سید فرخ الدین، طیب بلال مکی، حافظ عبداللہ بزنجو اور دیگر نے شیخ مکی کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیا۔

شیئر: