Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم کو موٹر سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت

  دمام ..... مشرقی ریجن محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد الھاجری نے نجم کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ اسکے اہلکار ٹریفک حادثات کی رپورٹ تیار کرنے کیلئے موٹر سائیکلیں استعمال کریں۔ یہ فیصلہ بلا تاخیر جائے وقوعہ پہنچنے کو یقینی بنانے کی غرض سے کیاگیا ہے کیونکہ مصروف مقامات پر گاڑی سے جائے وقوعہ پر پہنچنے میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق الھاجری کا کہناہے کہ عام طور پر ٹریفک حادثات اژدحام والی جگہوں یا تنگ مقامات مثلاً انڈر پاس وغیرہ میں ہوتے ہیں جہاں گاڑی سے پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ 

شیئر: