Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 193 اشیاءپر 5 تا 25فیصد کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی

ریاض.... سعودی حکومت نے 193اشیاءپر 5 تا25فیصد کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔سبسڈی کا خاتمہ 2020ءتک مالیاتی توازن کے حصول اور تیل کے ماسوا آمدنی میں اضافے کے سعودی مشن کا حصہ ہے۔ بی ڈبلیو سی نے رپورٹ دی ہے کہ مرغیاں، گوشت،ڈیری مصنوعات، کھاد، کیمیکل، الیکٹرانک آلات، کیبلز، تعمیراتی سامان اور بعض اشیائے صرف پر کسٹم ڈیوٹی بڑھے گی۔ کھانے پینے کی اشیاءمثال کے طور پر گوشت، ڈیری مصنوعات، مکرونی، مشروبات، ڈبوں میں بند کھانوں پر کسٹم ڈیوٹی 5تا 6فیصد یا 25فیصد تک بڑھے گی جہاں تک کھاد، امونیم اور فاسفیٹ وغیرہ پر کسٹم ڈیو ٹی 5سے 12فیصد زیادہ ہوگی۔ کیمیکل اشیاء مثال کے طور پر انواع و اقسام کے تیار کردہ رنگ و روغن ، وارنش وغیرہ پر کسٹم ڈیوٹی 5تا 20فیصد زیادہ ہوگی۔ صابن، صفائی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاءاور صحت نگہداشت کے سامان پر 5تا 10فیصد اور 20فیصد تک کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ ہوگا۔تعمیراتی سامان جپس، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک اشیائ، بجلی کے تار اور اسی طرح کی دیگر اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی 12تا 15فیصد تک بڑھے گی۔ الوئام کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کسٹم ڈیوٹی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر وصول کی جائیگی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ سعودی کابینہ ا پریل 2008ءمیں 193اشیائے صرف پر کسٹم ڈیوٹی محدود کی تھی۔ اس کا مقصد اشیائے صرف کے نرخ کم کرنا تھا۔ 6فیصد سے 25فیصد تک نرخ کم ہوئے تھے۔ اصولاً یہ فیصلہ محدود وقت کیلئے کیا گیا تھا لیکن اس میں بار بار توسیع ہوتی رہی اور اب تک اس کا سلسلہ جاری رہا۔ 
 

شیئر: