Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم سوری مرہم کا کام کرتا ہے

لندن ..... ممتاز ماہر نفسیات ہیرٹ لرنر نے جو گزشتہ 20سال سے نفسیات کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ اپنے مقالے میں تحریر کیا ہے کہ انگریزی زبان کا مشہور جملہ ”آئی ایم سوری“ مرہم صفت جملہ ہے ۔ یہ چھوٹا سا جملہ بڑے سے بڑے جھگڑے کو ٹالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور لوگوں کو غصہ ہونے اور گزند پہنچانے سے پہلے ہی ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ 20سالہ تجربے سے انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ چھوٹا جملہ بہت کرشماتی ہے۔ اس سے معذرت کرنےو الے کی سبکی ہوتی ہے اور نہ ہی معاف کرنے والے کی۔ جھگڑا برابری کی بنیاد پر طے ہوجاتا ہے اور لوگ بھول بھی جاتے ہیں کہ کسی سے کوئی جھگڑا یا تکرار ہوئی تھی۔ نتیجہ یہ ہے کہ آج کے بچے بھی اپنی کسی غلطی کا کھل کر اعتراف نہیں کرپاتے تو گھر میں والدین سے معافی کا انوکھا طریقہ ڈھونڈتے ہیں کسی گتے پر مجھے افسوس ہے کی جگہ ”آئی ایم سوری“ کا جملہ تحریر کردیتے ہیں اور والدین بھی ان کی اس معذرت کو قبول کرلیتے ہیں۔ یہ جملہ حقیقت میں معاشرتی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔ مگر اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: