Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 کراچی ...کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،کئی گھروں میں دراڑیں پر گئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کراچی تھا۔ گلستان جوہر اور گلشن اقبال،نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کلاسز سے باہر آگئے۔ دیگرتعلیمی اداروں میں بھی تدریسی عمل معطل ہونے کی اطلاع ہے۔

شیئر: