دمام۔۔۔بحرینی اپیل کورٹ نے کنگ فہد پل کے راستے دھماکہ خیز اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش پر 4افراد کو 15برس قید کی سزا سنادی۔عراق سے بس میں دھماکہ خیز اشیاء بھر بحرین پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ یہ واقعہ مارچ 2015کو پیش آیا تھا۔ بحرین کے سراغ رسانوں نے تحقیقات کے ذریعے پتہ لگایا کہ عراق سے آنیوالی سیاحتی بس میں دھماکہ خیز اشیاء کی اسمگلنگ میں ایک اور شخص ملوث ہے۔ وہ بحرین سے مفرور ہوکر عراق میں قیام پذیر ہے۔ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں بحرینی سیکیورٹی کو مطلو ب ہے۔ وہ دھماکہ خیز اشیاء اسمگل کرنے کیلئے رشتے داروں کے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ بعض رشتے داروں کو سرگرمیوں کا علم بھی تھا۔