Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کی مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جدہ۔۔۔۔جدہ سے حائل جانیوالی سعودیہ کی پروازsv1332 شارٹ سرکٹ کے خدشے پر مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔کیپٹن کو ٹیک آف کے فوری بعد شارٹ سرکٹ کا احساس ہوا جس پر اس نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت مدینہ ایئر پور ٹ پر اترگیا۔معائنے کے بعد طیارہ مدینہ منورہ سے حائل کیلئے روانہ ہوگیا۔

شیئر: