Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ سے ایرانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ

جدہ۔۔۔۔امریکہ کے 23سیاستدانوں نے نو منتخب صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ منصب صدارت سنبھالتے ہی ایران کی آمریت کا خاتمہ کرے۔سیاستدانوں میں ٹرمپ کے قریبی احباب شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی حکمراں آمریت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔تہران کے اسٹراٹیجک مفادات کو بالواسطہ نقصان پہنچا رہاہے۔ مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کے حلیفوں پر وارکئے جارہے ہیں۔ امریکہ کو اپنا اعتبار بحال کرنے اور دنیا میں اثرونفوذ قائم رکھنے کیلئے نئی پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔یہ مطالبہ ایک خط میں کیا ہے۔ نیویارک کے سابق میئرروڈلف جولیانی، سابق سینیٹر جوئی لیبر من اور سابق چیف آف اسٹاف ہیوشلٹن شامل ہیں۔

شیئر: