Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی توانائی میں سرمایہ کاری کرینگے، خالد الفالح

ابوظبی۔۔۔۔سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے بتایا ہے کہ آئندہ چندہفتوں کے دوران توانائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ 2023تک سرمایہ کاری 30سے 50ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ علاوہ ازیں ایٹمی توانائی میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے ابوظبی میں مستقبل کی توانائی کے حوالے سے سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آئندہ چند ہفتوں کے دوران 10گیگا واٹ بجلی تیار کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کریگا۔ 2.8گیگا واٹ بجلی تیار کرنے کیلئے پہلے 2ایٹمی پلانٹ قائم کئے جائیں گے۔ الفالح نے کہا کہ وژن 2030کے مطابق حکومت تیل کے سوا ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی عرب توانائی منصوبوں کو یمن، اردن اور مصر سے مربوط کریگا۔

شیئر: