Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا، ترجمان

جدہ۔۔۔۔محکمہ کسٹم کے ترجمان عیسیٰ العیسیٰ نے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں لائے جانیوالے کسی بھی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا ارادہ نہیں ۔ اس سے تمباکو اور اس کی مصنوعات ،ٹھنڈے مشروبات اور انر جی ڈرنک مستثنیٰ ہیں۔ العیسیٰ نے الحیات کو بتایا کہ سعودی حکومت جی سی سی ممالک اور سعودی عرب میں نافذ کسٹم ڈیوٹی کے درمیان فرق قومی مصنوعات کیلئے برداشت کررہی تھی۔ اس کا فیصلہ 3برس کیلئے ہوا تھامزید 3برس کی توسیع کردی گئی جو 24ربیع الاول 1438ھ کو ختم ہوگئی۔ العیسیٰ نے بتایا کہ اس بنیاد پرکسٹم ڈیوٹی درآمد کرنیوالے تاجر سے وصول کی جائے گی۔

شیئر: