Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ فورم کی جانب سے فلاحی نشست

جدہ..... تلنگانہ یونائیٹڈ فورم کی جانب سے کمیونٹی کیلئے فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کا مقصد تارکین کے بچوں کیلئے بہتر رشتوں کی تلاش تھی۔ اس حوالے سے گزشتہ برس کے دوران یہ تیسرا پروگرام تھا جس میں تلنگانہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی میں تعاون کیلئے رجسٹریشن مہم شروع کی گئی۔ جس میں باقاعدہ خواتین او رمردوں کا الگ حصہ متعین کیا گیا جہاں شادی کے خواہشمندوں کے پروفائل رجسٹر کئے جاتے تھے جنہیں وہاں موجود خواہشمند خاندان دیکھ کر اپنے بچوں کیلئے بہتر رشتہ تلاش کرتے تھے۔ اس ضمن میں فورم کے منتظمین نے بتایا کہ بہتر رشتے کی تلاش فلاحی بنیادوںپر کی جاتی ہے جس کے لئے کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ آئندہ بھی اس قسم کا پروگرام کیا جاتا رہیگا۔

شیئر: