جدہ .... معروف عالم دین مولانا عبدالحفیظ مکی کا جسد خاکی جنوبی افریقہ سے جدہ پہنچے گا ۔نماز جنازہ مسجد نبوی میں اور تدفین جمعرات کو جنت البقیع میں ہوگی۔مولانا کے صاحبزادے عبدالروف کا کہنا ہے کہ انکے والد کا انتقال درس دیتے ہوئے نہیں ہوا۔ نماز مغرب کے بعد درس ہونا تھا ۔ ڈربن جاتے ہوئے جہاز میں طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ وہاں پہنچ کر پی ایم برگ چلے گئے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر ڈاکٹر کو گھر بلایا ان کے مشورے سے اسپتال منتقل کئے گئے۔ انجیو گرافی کے دوران دل کا دوبارہ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔