Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اب ساتھ نہیں دیتی ،امیتابھ بچن

ممبئی .... بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں آئے ہوئے 45سال سے زیادہ ہو گئے۔ اب زیادہ فلموں میں کام نہیں کرنا چا ہتا۔ 75 برس کا ہونے والا ہوں لیکن سنیما کے سلسلے میں جوش اور دلچسپی آج بھی کسی نوجوان کی طرح ہے ہر کام کو بہترین طریقے سے کرتا ہوں۔ انہوںنے اعتراف کیاکہ ا ب فلموں میں کام کرنے میں بڑھتی عمر مانع ثابت ہورہی ہے۔ امیتابھ نے بتایا کہ کئی فلم سازتو اس بات پر بھی تیار ہوجاتے ہیں کہ وہ دو سے تین سال تک فلم بنانے کےلئے رکنے کو تیار ہیں لیکن اب عمر ساتھ نہیں دیتی، اس لئے کسی کو بھی2 سال انتظار کرنے پر زور نہیں دیتا۔کوئی نہیں جانتا کل کیا ہو جائے۔ ہر فلم ساز کو یہ بھی کہتا ہوں کہ مجھے رنبیر کپور یا رنویر سنگھ کی طرح نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ نوجوان ہیں اور میری عمر ڈھل رہی ہے۔ 

شیئر: