Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر بس اڑنے والی کاریں تیار کریگی

  میونخ ..... ایئر بس کے چیف ایگزیکٹیو نے ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کے آخر تک اڑنے والی کاریں تیار کرنے کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یہ تجربہ کامیاب رہا تو دنیا کے بڑے شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ بتدریج کم ہوتا ہوا ختم ہوجائیگا ۔ گزشتہ سال ایئر بس والوں نے اپنا خاص شعبہ اربن ایئر موبیلٹی کے نام سے قائم کیا تھا جس کا مقصد شہری علاقوں میں ہوابازی کی سہولتوں کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اب جو چیز کمپنی کی جانب سے مقامی ٹیکنالوجی کانفرنس میں پیش کی گئی ہے اس کے مطابق مجوزہ اڑنے والی کار بڑی حد تک ہیلی کاپٹر قسم کی ہوگی جس پر متعدد افراد سوار ہوسکیں گے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق لوگ ابھی سے اس کی خریداری کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ انکی کمپنی افقی اڑان بھرنے اور اترنے کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں گوگل کے فاونڈر لیری پیج نے بھی اس منصوبے پر لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ اسکی ڈیزائننگ چینی کمپنی ایہام نے کی ہے۔ واضح ہو کہ ایئربس دنیا بھر میں کمرشل ہیلی کاپٹر تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی مانی جاتی ہے۔

شیئر: