Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان اسلحہ کیس میں بری

جودھپور ..... جودھپور کی عدالت نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو اسلحہ کیس سے بری کردیا۔سلمان خان پر18سال قبل کالے ہرن کے شکار کے دوران بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا بھی الزام تھا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سلمان خان بدھ کو اپنی بہن الویرہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سلمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بے قصور قرار دیا۔ واضح رہے کہ کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں سلمان خان کے ساتھ انکے ساتھی اداکار سیف علیخان ، سونالی بیندرے، نیلم اور تبو کے بھی نام تھے۔ یہ واقعہ 1998ءمیں جودھپور کے قریب فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ سلمان خان کو جودھپور ہائیکورٹ کالے ہرن کے شکار کے سلسلے میں 2کیسوں میں پہلے ہی بری کرچکی ہے تاہم اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
 

شیئر: