Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کی فرمائش کیلئے بچہ فروخت کرنیوالا گرفتار

  بیجنگ..... مشرقی چین کے شہر لیمنگ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی بیوی کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے اپنے بچے کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ ژانگ چاہتا تھا کہ اس کی بیوی اس سے الگ ہوجائے یا طلاق لے لے مگر بیوی نے شرط یہ رکھی تھی کہ اگر وہ اسے نئی کار دلادے تو وہ علیحدہ ہوجائیگی۔ بیوی کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ژانگ اپنے 5ماہ کے بیٹے کو 9606پونڈ میں کسی اجنبی کے ہاتھ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز ڈیلی کے مطابق بچے کا خریدار اسے انٹرنیٹ پر ملا تھا اور انٹرنیٹ پر ہی سودا طے ہوا تھا جس کے بعد وہ بچے کو لیکر اس شخص کے حوالے کرنے نکلا تھا۔ اس حوالے سے ملزم کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس کا دورانیہ 10منٹ ہے اور جس میں وہ بہت گھبرایا اورپریشان نظرآرہا تھا۔ جس بچے کو فروخت کرنے کیلئے وہ نکلا تھا شدید سردی کے باوجود اسے مناسب کپڑے پہنائے نہیں گئے تھے۔ بچے کی فروخت کیلئے اس نے پہلے انٹرنیٹ پر اشتہار بھی جاری کیا تھا جس کے بعد خریدار نے اس سے رجوع کیا۔ پولیس افسر اطلاع ملتے ہی اس مشتبہ شخص کے پیچھے پڑ گئے۔جب وہ بچے کو اٹھائے گھبرایا نظر آیا تو اسے پولیس اہلکاروں اور دیگر محکمے کے لوگوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا۔ 
 

شیئر: