Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکو پنکچر سے بچوں کے رونے کا علاج

  بیجنگ ..... سوئیوں کے ذریعے علاج کا طریقہ زمانہ قدیم میں چین سے شروع ہوا اور آج دنیا کے تقریباً تمام علاقوں میں یہ طریقہ علاج تیزی سے پھیلتا اور مقبول ہوتاجارہا ہے۔ لوگ ایکو پنکچر کو پٹھوں کی تکلیف، سر کے درد سمیت گوناگوں بیماریوں کا حل سمجھتے ہیں اور اس پر یقین بھی کرتے ہیں کیونکہ انہیں فائدہ صاف نظر آتا ہے۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم زمانہ چین میں ڈاکٹروںاور سائنسدانوں نے ان بچوں کو اسی ٹیکنالوجی سے خاموش کرنے میں کامیابی حاصل کی جو روزانہ 3گھنٹے سے زیادہ چیختے چلاتے تھے۔ چینی یونیورسٹی میں ازسر نو اس طریقے کا تجربہ کیا گیا اور پھر اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ طریقہ آج بھی اتنا ہی کارگر ہے۔ تجربے کیلئے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 147بچوں کو جن کی عمریں2سے 10ہفتے تک کی تھیں تین حصوں میں تقسیم کرکے انکے رونے دھونے اور چیخنے چلانے اور انہیں چپ کرانے کا جائزہ لیا اور پھر یہی نتیجہ اخذ کیا کہ ان بچوں کا علاج ایکو پنکچر کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے۔

شیئر: