Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنج وغم سے اقتصادی حالت بھی متاثر

  لندن .... ..رنج و غم اور صدمات سے دوچار ہونے کے بعد انسان نفسیاتی طور پر بیحد کمزور پڑجاتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ صدمے، سر کی چوٹ ، بچوں کی موت ، عزیزوں سے جدائی، تعلقات کی خرابی ایسی چیزیں ہیں جو اقتصادی طور پر بھی انسان کو بہت کمزورکردیتی ہیں۔ رنج و غم کو خاموشی سے برداشت کرنا انسان کا نہیں بلکہ سمندر کا کام ہے۔ انسان کے بس میں اتنا نہیں کہ وہ اپنے جذبات اور احساسات کو قابو کرسکیں۔ بچے کی موت سب سے المناک سانحہ ہوتا ہے جو کسی شخص کے ساتھ پیش آتا ہو یہ صدمہ انسان کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ اسکے بعد نہ ہی کام میں جی لگتا ہے نہ ہی کاروبار میں دلچسپی ہوتی ہے اور سب کا ماحصل یہی ہے کہ اقتصادی حالت خراب ہوجائے اگر صدمے کے نتیجے میں انسان بیمار پڑ جائے تو بیماری کے اخراجات مزید ہوتے ہیں۔ 
 

شیئر: