Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادے کو سرکاری پلاٹ لینے سے روک دیا گیا

جدہ۔۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی خاندان کی شخصیت کو طائف کے حویہ مقام پر 40لاکھ مربع میٹر کے پلاٹ کا مالک بننے سے منع کردیا۔عکاظ اخبار کے مطابق شاہ سلمان نے سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شاہی خاندان کی شخصیت کو طائف میں 40لاکھ مربع میٹر کے پلاٹ کی ملکیتی دستاویز جاری نہ کریں۔سعودی شہزادے نے مبینہ پلاٹ حاصل کرنے کیلئے ملکیتی دستاویز کے اجرا کی درخواست دی تھی پلاٹ کی ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ پلاٹ سرکاری ہے۔ شاہ سلمان کی واضح ہدایات ہیں کہ پلاٹ کی سرکاری ملکیت کی حفاظت کی جائے اور ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہ لیا جائے۔

شیئر: