Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرڈ پارٹی انشورنس پر 40فیصد رعایت

مدینہ منور۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما نے واضح کیا ہے کہ تھرڈ پارٹی انشورنس کرانے والوں کو 40فیصد اور فل انشورنس کرانے والوں کو 10فیصد تک رعایت دی جائے۔سامانے نجی گاڑیوں کے لازمی انشورنس کے حوالے سے 4ترغیبات مقرر کی ہیں۔ سال رواں کے اپریل سے اس پابندی پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔واضح کیا گیا ہے کہ انشورنس کرانے والے افراد کو ایک سے 3برس تک کے ٹریفک ریکارڈ کی بنیاد پر رعایت ملے گی۔ التامین کمپنی کے ترجمان عادل العیسیٰ نے المدینہ اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ایک سے 3برس تک کوئی ٹریفک حادثہ نہ کیا ہوگا تو اسے انشورنس کراتے وقت مکمل رعایت کا استحقاق حاصل ہوگا۔

شیئر: