Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن بینک خدمات کا رجحان بڑھنے لگا

ریاض۔۔۔۔ سعودی عرب میں موبائل اور انٹر نیٹ سے مختلف کام انجام دینے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔ 87فیصد سعودی بینک خدمات کیلئے انٹر نیٹ اور موبائل کا سہارا لینے لگے 2016کی پہلی سشماہی کے دوران 10.5ملین افراد کا ریکارڈ ہیکنگ سے دوچار ہوا یا اسے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ 42فیصد شہریوں نے جائزے کے دوران بتایا کہ کمپنیاں نجی کوائف کے تحفظ کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ 63.26فیصدصارفین کا کہنا ہے کہ کوائف کے تحفظ کی ذمہ داری کمپنیوں کی ہے۔ اس کے برعکس36.7کا کہنا ہے کہ ذمہ داری افراد کی ہے۔ صارفین کے حلقوں میں نجی کوائف چوری کئے جانے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔72فیصد صارفین کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔

شیئر: