Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کاروں کو گجرات میں سرمایہ کاری کی دعوت

گاندھی نگر۔۔۔۔گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہندوستان اور خصوصاً گجرات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ گجرات کو ہندوستان میں پٹروکیمیکل مصنوعات کا مرکزہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نے مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی انڈین بزنس کونسل کے چیئرمین انجینیئر کامل المنجد کی زیر صدارت سعودی سرمایہ کاروں کا وفد ہندکے دورے پرہے گجرات انٹر نیشنل سربراہ کانفرنس 2017ہورہی ہے۔سعودی عرب پہلی مرتبہ اس کانفرنس میں شریک ہے۔سعودی وفد کے سربراہ المنجد نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بھی ہندوستانی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے بڑے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عربین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی اور انڈسٹریل گروپ کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔ گجرات کانفرنس میں مختلف ممالک کے سربراہ وزرائے اعظم ، کمپنیوں کے مالکان اور پالیسی ساز شخصیات شریک ہیں۔ مصنوعات کی نمائش بھی ہوگی ۔نئے سیشن میں سعودی عرب کو اعزازی مہمان کے طور پر شریک کیا گیا۔

شیئر: