Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی کمپنیوں کی گوشت کے کاروبار کیلئے مارکیٹنگ

ریاض۔۔۔۔فرانس کی 30کمپنیاں سعودی عرب میں 10ٹن گوشت کی مارکیٹنگ کر رہی ہیںاکتوبر 2015کے دوران فرانس سے آنیوالے گوشت اور مصنوعات پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ فرانس کی 3کمپنیاں پٹرول اور گیس کے شعبے میں سرمایہ لگانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔فرانسیسی سفارتخانے میں کمر شل ایڈوائزر بسکال نے الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد فرانسیسی کمپنیاں سعودی مارکیٹ میں گوشت کے کاروبار کا سابقہ حجم بحال کرنے میں ناکام رہیں۔ فرانس پر پابندی عائد ہونے کے بعد فرانسیسی کمپنیوں کی جگہ برازیل، ارجنٹائن، سوڈان اور پاکستان نے لے لی۔فرانس کی کمپنیاں ہوٹلوں ، ریستورانوں اور تقسیم کنندگان سے ملاقاتیں کرکے مارکیٹ میں اپنا حصہ بحال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

شیئر: